عدم پیشی پر شریف خاندان احتساب عدالت میں دوبارہ طلب

نیب ریفرنسز میں طلبی،شریف فیملی پیش نہ ہوئی فائل فوٹو نیب ریفرنسز میں طلبی،شریف فیملی پیش نہ ہوئی

نیب ریفرنسز میں طلبی کے باوجود شریف فیملی پیش نہ ہوئی،احتساب عدالت نے نواز شریف،مریم،حسن اور حسین نواز کے دوبارہ سمن جاری کرتے ہوئے ملزموں کو سات روز میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسروں کو نصحیت خود میاں فضحیت،کپتان کو اداروں کا احترام کا درس اور عدالتوں میں عدم پیشی پر کڑی تنقید بنانے والا شریف خاندان نیب کے بعد احتساب عدالت سے بھی فرار۔

نیب ریفرنس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہوئی،مگر نواز شریف فیملی کا کوئی فرد پیش نہیں ہوا،سماعت میں نیب نے ملزمان کے جاری کیے گئے سمن کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی،سیکورٹی افسر نے ملزمان کے سمن وصول کیے،نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے سیکورٹی افسر نے بتایا کہ حسن اور حسین نواز نے سمن وصول نہ کرنے کی ہدایات دی۔

جج محمد بشیر نے تعمیلی رپورٹ پر اظہارعدم اطمینان کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزمان کے سمن جاری کیے تھے،سیکورٹی افسر کے نہیں،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر توکل تک یہاں تھے،آئندہ سیکورٹی انچارج کو سمن دے کر جان نہیں چھڑانی،یہ کریمنل کورٹ ہے،سول کورٹ نہیں،اگر سمن سیکورٹی انچارج کو دیے گئے تو اس کا بیان بھی ساتھ ہونا چاہیے،ہم نے لیگل پراسیس چلانا ہے ورنہ عدالتی کارروائی میڈیا والے بھی بتا دیتے ہیں۔

نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ سمن درست پتے پر بھیجے گئے،کسی نے یہ نہیں کہا کہ ایڈریس غلط ہے،سمن کو وہ شاید آسان لے رہے ہیں،وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں،جس پر عدالت کا کہنا تھا وارنٹ کا کیا کریں گے،آپ جاتی امرا میں گارڈ کو دے آئیں گے؟۔

عدالت نے نواز شریف کے پولیٹیکل ایڈوائزر آصف کرمانی کو ہدایت کی کہ آپ ملزموں تک پیغام پہنچائیں، عدالت نے نواز شریف،مریم نواز،حسن نوازاور حسین نواز کے دوبارہ طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت چھبیس ستمبر تک ملتوی کردی۔

install suchtv android app on google app store