آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر کی ملاقات

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر صادق بابر گرگن نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر صادق بابر گرگن نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاک ترکی مثالی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store