نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ نواز شریف نے 25 اگست کو لاہور میں تقریر کے دوران توہین عدالت کی۔

درخواست گزار کے مطابق نواز شریف نے عدلیہ اور طاقت کے گٹھ جوڑ کی بات کی جو توہین کے مترادف ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی جسے قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اس کی مزید سماعت یکم اکتوبر کو مقرر کردی۔

install suchtv android app on google app store