شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز میں غلطیوں کا انکشاف

سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف دائر کرائے گئے نیب ریفرنسز میں سنگین غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف دائر کرائے گئے ریفرنسز کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے، احتساب عدالت کے فاضل جج نے رجسٹرار آفس کو دستاویزات کی جانچ پڑتال مکمل کرکے 14 ستمبر تک ریفرنس عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

رجسٹرار آفس کے ذرائع کے مطابق نیب کے دائر کردہ ریفرنسز میں بڑے پیمانے پر غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ کئی صفحات دو مرتبہ ریفرنسز کا حصہ بنائے گئے ہیں جب کہ ریفرنسز میں سے بعض اہم صفحات بھی غائب ہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں گزشتہ ہفتے شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف 4 ریفرنس دائر کیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store