پاکستان اور چین کا دفاع اور علاقائی سیکیورٹی کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا دفاع اور علاقائی سیکیورٹی کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق پاکستان اور چین کا دفاع اور علاقائی سیکیورٹی کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

پاکستان اور چین نے دفاع اور علاقائی سیکیورٹی کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے بیجنگ میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور ان کے چینی ہم منصب وانگ یی کے درمیان تفصیلی مذاکرات کے دوران طے پایا۔

پاکستان اور چین نے دفاع اور علاقائی سلامتی کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے بیجنگ میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور ان کے چینی ہم منصب وانگ یی کے درمیان تفصیلی مذاکرات کے دوران طے پایا۔ بعد میں اپنے چینی ہم منصب کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں نے افغان مسئلے کو سیاسی طورپر حل کرنے پر اتفاق کیا ہے کیونکہ اس تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

افغانستان اور جنوبی ایشیا کے بارے میں امریکی پالیسی کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ خطے میں امن اور سلامتی کے لئے افغانستان میں امن اور سلامتی ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دہشت گردی کے معاملے پر قریبی تعاون ہے اور پاکستان دہشت گردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کے معاملے پر چین کے دو ٹوک موقف کی حمایت کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store