ڈان لیکس کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے: پرویز رشید

سابق وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید سابق وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید

سابق وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس کی رپورٹ بالکل پبلک ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے ڈان لیکس کی رپورٹ کو پبلک کرنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ بلکل منظرعام پرآنی چاہیے۔

سابق وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ میری نوکری تو پہلے ہی چھین لی گئی تھی اور ڈان لیکس پر جے آئی ٹی بننے سے پہلے ہی مجھے نکال دیا گیا تھا۔

پرویز رشید نے کہا کہ جنہوں نے ڈان لیکس رپورٹ لکھی ہوگی انہوں نے میرے نکالے جانے کی وجہ کو اچھی طرح ثابت کیا ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراطلاعات پرویز رشید کی جانب سے یہ بیان سامنےآیا تھا کہ اپنی وزارت داخلہ کے ہوتے ہوئے ہمارے خلاف فیصلے ہوئے۔

بعدازاں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پرویزرشید معصوم ہیں تو ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پرلانےکامشورہ دیں، معلوم نہیں کچھ لوگوں نےاپنی غلطی کابوجھ وزارت داخلہ پر کیوں ڈال دیا۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی خبر لیک نہیں کی، غلط فہمیوں کو دور کرناچاہتا ہوں، ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پرآنی چاہیے۔

 

install suchtv android app on google app store