وزیر اعلیٰ سندھ کی چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری سےملاقات کی، مراد علی شاہ کی سندھ کابینہ کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

ذرائع کےمطابق اسلام آباد زرداری ہاوس میں ہونےوالی ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کےدرمیان سندھ کابینہ میں تبدیلی پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نےسعید غنی کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا، کارکردگی رپورٹ پر مشاورت کے بعد کئی وزرا کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو زرادری آج لاہوربھی جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store