دہشت گرد قانون نافذ کرنے والےاداروں کامورال کم کرناچاہتےہیں: وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مورال کم کرنا چاہتے ہیں  پولیس ٹارگٹ کلنگ پر کام کر رہی ہے ،سندھ میں جاری کاموں میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والےاداروں کامورال کم کرناچاہتےہیں ،، دہشت گرد گروہوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جا رہی ہے ، کل بھی ایک کینگ کو ختم کیا گیا ۔

مراد علی شاہ نے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی ذکر کیا ،، کہنے لگے کے ایم سی 8 ارب روپےخرچ کر چکی ہے مگر اس کا کام سست روی کا شکار ہے۔

انہوں نے کے ایم سی کے معیار کو بہتر کر نے کی ہدایت بھی کی ، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کےسامنے نالے بنائے جارہے ہیں، روڈکی فٹ پاتھ بنانی چاہئےتھی ابھی تک مکمل نہیں ہوئی۔

انہوں نے برہمی کا اظہار کیا ،، کہتے ہیں کام میں سست روی میں بالکل برداشت نہیں کروں گا ۔

install suchtv android app on google app store