آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا اوکاڑہ کینٹ کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا اوکاڑہ کینٹ کا دورہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا اوکاڑہ کینٹ کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اوکاڑہ کینٹ کا دورہ کرکے پاک فوج کی چھٹی جسمانی اور جنگی کارکردگی سے متعلق چمپئین شپ کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اوکاڑہ کینٹ کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے پاک فوج کی چھٹی جسمانی اور جنگی کارکردگی سے متعلق چمپئین شپ کی تقریب میں شرکت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شرکا کی جسمانی تندرستی کے معیار کو سراہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ جدید جنگی ٹیکنالوجی کے باجود جوانوں کی جسمانی فٹنس آج کا اہم جنگی حربہ ہے۔ چمپئن شپ میں راولپنڈی کور کی ٹیم نے پہلی جبکہ سپاہی ناصراللہ نے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

install suchtv android app on google app store