بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، آرمی چیف

بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، آرمی چیف بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے مظالم بہادر کشمیریوں کےجذبے اور قربانیوں کو شکست نہیں دے سکے۔

آرمی چیف نے کہا کہ وطن کے دفاع سے بہتر آزادی منانے کا اور کوئی راستہ نہیں۔ ان کو بھارتی فورسز کی جنگ بندی خلاف ورزیوں اور پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر جنرل قمر باجوہ نے پاک فوج کے دستوں کی حوصلہ افزائی کے جذبے کو سراہا۔

install suchtv android app on google app store