ملک میں فرقہ واریت نہیں بلکہ دہشت گردی ہے: علامہ راجا ناصر عباس جعفری

مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجا ناصر عباس جعفری مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجا ناصر عباس جعفری

مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ واریت نہیں بلکہ دہشت گردی ہے ، حکومت کو چاہئے کہ وہ پاراچنار کے متاثرین کے مطالبات کو فوری تسلیم کرے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ مین صبح سے ہی مختلف سیاسی جماعتون اور انسانی حقوق کے کارکنون کی آمد کا سلسلہ جاری رہا ، احتجاجی کیمپ مین خطاب کرتے ہوئے مجلس وھدت المسلمین کے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کے ملک مین فرقہ واریت نہین دہشت گردی ہے اور اس کا بیس کیمپ انڈیا میں ہے ۔

انہون نے حکومت سے مطالبہ کیا کے جلد از جلد پارا چنار والون کے مطالبات کو قبول کیا جائے۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الھق نے بھی دھرنے مین شریک افراد سے اظہار یکجہتی کیا ان کا کہنا تھا کے وہ کون لوگ ہین جو مسلمان کو مسلمان سے لڑارہین ہین جو لوگ مسلمانون کے درمیان نفرت پھیلارہے ہین ہمین ان کی نشاندہی کرنی ہوگی۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ھامد رضانے اپنے خطاب مین ھکومت پر خوب تنقید کی ا ن کا کہنا تھا کے ملک مین شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہین ، ریاست کا کام ہے کے اپنے لوگوں کی حفاظت کرے۔

یوتھ آف پارا چنار کے رہنماو کا کہنا تھا کے ہمارا علامتی دھرنا اسی وقت ختم ہوگا جب پارا چنار کا دھرنا ختم ہوگا ۔

install suchtv android app on google app store