Wed 26 July 2017

وزیر اعظم کا بیجنگ میں شاندار استقبال، چاروں وزرائے اعلیٰ بھی ہمراہ

وزیر اعظم کا بیجنگ میں شاندار استقبال، چاروں وزرائے اعلیٰ بھی ہمراہ فائل فوٹو

وزیر اعظم نواز شریف عالمی تعاون سے متعلق دو روزہ ایک پٹی ایک شاہراہ فورم میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے۔ فورم اتوار سے شروع ہو گا۔ چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء اسحاق ڈار، سعد رفیق، خرم دستگیر، احسن اقبال، وزیر مملکت انوشہ رحمان اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم سربراہ اجلاس کی افتتاحی نشست، اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے افتتاحی اجلاس اور سرکاری ضیافت میں شریک ہوں گے۔ فورم کے دوسرے روز رہنمائوں کی گول میز کانفرنس ہو گی۔

وزیر اعظم چینی صدر ژی جن سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے متعدد معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ امکان ہے کہ وزیر اعظم ون بیلٹ ون روڈ فورم کے موقع پر کئی عالمی رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔