Thu 19 October 2017

نیوز لیکس معاملے میں اصل ذمہ دار وزیر اعظم ہاؤس تھا: خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نیوز لیکس کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے قوم کو بتایا جائے کہ مسئلہ کیا تھا جس کے باعث ڈیڈلاک پیدا ہوا۔ یہ ملک کی سکیورٹی اور اداروں کا مسئلہ تھا۔

قوم کو بتایا جائے کہ مسئلے میں کون رکاوٹ تھا اور کیسے حل ہوا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا نیوز لیکس کے معاملے میں اصل ذمہ دار وزیراعظم ہاوس تھا۔ گورنرسندھ میڈیا پر کہہ چکے ہیں کہ وزیراعظم ہاوس میں اجلاس سنے جاتے تھے۔

وزیراعظم ہاوس کے میڈیا سینٹر میں ساری باتیں سنی جاتی تھیں۔ خورشید شاہ نے کہا پیپلز پارٹی اداروں کی جنگ نہیں چاہتی۔ ہم نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کی بات کی ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.