خواتین مسافروں پر تشدد کرنے والی ایف آئی اے اہلکار معطل

اسلام آباد ائیرپورٹ پر پیش آنے والے واقعے کا ڈی جی ایف آئی نے نوٹس لے لیا فائل فوٹو اسلام آباد ائیرپورٹ پر پیش آنے والے واقعے کا ڈی جی ایف آئی نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد ائیرپورٹ پر پیش آنے والے واقعے کا ڈی جی ایف آئی نے نوٹس لے لیا،ڈی جی ایف آئی اے املیش خان نے دونوں فریقین کو آج طلب کرلیا،واقعے میں ملوث غزالہ شاہین کو بھی معطل کر دیا۔

ڈی جی ایف آئی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے حسینہ بیگم انکے والد اور امگریشن اہلکار نوشیبا کو طلب کر لیا ہے، ایف آئی اے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حسینہ بیگم نے ٹائیلٹ پیپر نہ ہونے پر شکایت کی اور پھر خاتون اہلکار کو تھپڑ مارا تھا۔

تھپڑ کے بعد امگریشن اہلکار نوشیبا نے بھی تینوں مسافر خواتین کو مارا،واقع کے بعد دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرائے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے ائیر پورٹ پر پیش آنے والے واقعے کے بعد خاتون اہلکار نوشیبا کو معطل کردیا ،واقعے میں ملوث غزالہ شاہین کو بھی معطل کر دیا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز حسینہ بیگم کے والد نے تحریری معافی جمع کرائی تھی۔

ڈی جی ایف آئی اے املیش خان نے دونوں فریقین کو آج طلب کرلیا،ڈی جی ایف اے کا کہنا ہے کہ اگر ایف آئی اے کا عملہ قصوار ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی

وزیر داخلہ چودھری نثار نے بھی نوٹس لے کر معاملے کی ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کررلی ہے۔

install suchtv android app on google app store