پاکستان کسی بھی مسلم ملک کے خلاف کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا: خواجہ آصف

وفاقی وزیر خواجہ آصف وفاقی وزیر خواجہ آصف

وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسلامی ملکوں کا فوجی اتحاد دہشتگردی کے خلاف ہے،شمولیت کے باوجود پاکستان کسی بھی  مسلم ملک کے خلاف کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا،تحریک انصاف نے معاملے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا۔

قومی اسمبلی میںتحریک انصاف کیتحریک التوا پر وزیر دفاع خواجہ آصف نےپالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کے مئی میں اکتالیس ملکی اسلامی اتحادکے خدوخال واضح ہوں گے، اتحاد میں شمولیت کےٹرم آف ریفرنس مرتب ہوں گے سینٹ اور قومی اسمبلی یا مشترکہ اجلاس میں پیش کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کے جنرل راحیل کی تعیناتی کی خواہش کا اظہار سعودی عرب نے کیا ہے ، ابھی تک این او سی کی کوئی درخواست نہیں آئی این او سی کی تفصیل بھی ایوان میں پیش کیا جاسکتی ہیں ۔

شیریں مزاری نے کہا کہ راحیل شریف کو این او سی دینے پر متضاد بیانات دیئے گئے دوسروں کی جنگ میں جب بھی شامل ہوئے پاکستان نے نقصان اٹھایا،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر معاملہ پر اتفاق رائے قائم کیا جائے۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ راحیل شریف کی تعیناتی اصل مسئلہ نہیں بلکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں اتحاد کا حصہ بننا چاہئے یا نہیں؟ ہمیں حقائق سے آگاہی کے بغیر اس الائنس کا حصہ نہیں بن نا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store