قائد اعظم نے ملک میں جو سسٹم بنایا وہ تباہ ہوچکا ہے، چیئرمین سینیٹ

چئیرمین سینیٹ رضا ربانی چئیرمین سینیٹ رضا ربانی

چئیرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ قائداعظم کا پاکستان بنانےکا بنیادی مقصد فلاحی ریاست تھا اور قائد اعظم نے جو سسٹم بنایا وہ تباہ ہوچکا ہے۔

کراچی میں چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے آئینی حکمرانی کی اہمیت پر نجی یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائدا عظم نے جو سسٹم بنایا وہ تباہ ہوچکا ہے، پاکستان کو جس مقصد کیلئے حاصل کیا گیا تھا آج وہ تبدیل ہوچکا ہے، ملک کو آمروں نے نقصان پہنچایا ، مجھے اپنے سیاسی کارکن ہونے پرفخرہے لیکن سیاستدانوں کے خلاف ہمیشہ منفی پروپیگنڈہ کر کے انہیں بدنام کیا گیا کہ وہ کرپٹ ہیں۔

چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں بد قسمتی سے جو ہونا چاہئیے وہ نہیں ہوتا، جمہوری حکومت میں آئین کے کردار پر بات ہوتی ہے، قائداعظم کا پاکستان بنانےکا بنیادی مقصد فلاحی ریاست تھا، آج ہم فلاحی ریاست کا مقصد نہیں دیکھ رہے، ہم قائد اعظم کی تعلیمات اور نظریہ کھوچکےہیں۔

سابق صدرجنرل ضیاء الحق نے آئین میں اپنی مرضی کی ترمیم کروائی، اس وقت طلبا تنظیموں، ٹریڈ یونینز اور دانشوروں کو ضیاء الحق کے اقتدار میں پابندی کا سامنا رہا جب کہ شعرا اور کافی ہاؤس کلچر پر پابندی لگا کرمذہبی جماعتوں کو آزادی دی گئی۔

install suchtv android app on google app store