ملالہ یوسفزئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلے کی پیشکش

ملالہ یوسفزئی ملالہ یوسفزئی

آکسفورڈ یونیورسٹی نے نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انھیں داخلے کی مشروط پیشکش کر دی ہے۔

اس حوالے سے ملالہ نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلے کے لئے درخواست جمع کرائی تھی، جس کے جواب میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے داخلے کی مشروط پیشکش کر دی گئی ہے۔

ملالہ نے کہا کہ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی کا انتخاب اس لئے کیا کیونکہ ان کی آئیڈیل بے نظیر بھٹو نے بھی اسی ادارے سے تعلیم حاصل کی تھی لیکن داخلے کے لئے اے لیول امتحانات میں سیاسیات، فلسفے، معیشت میں اچھے نتائج حاصل کرنا ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store