عدلیہ کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی فورس بنانے کا فیصلہ

وزارت داخلہ وزارت داخلہ

وزارت داخلہ نے ججوں اور عدلیہ کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی فورس بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیکیورٹی فورس کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ججوں کے علاوہ عدالتی عملے کے لئے بھی فول پروف سیکیورٹی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ کی خصوصی ہدایت پرعدلیہ کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خصوصی فورس میں پولیس رینجرزاورایف سی اہلکار شامل ہوں گے۔

خصوصی فورس کامقصدججوں اورعدالتی عملےکوسیکیورٹی فراہم کرناہے، اس سے پہلے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے پشاور میں ججوں کی گاڑی پرہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد وزارت داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ ملک میں ججوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے ۔

install suchtv android app on google app store