ملک کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، متعدد ملزمان گرفتار

قصور میں سرچ آپریشن کے دوران 31 مشکوک افغان شہری زیرحراست  ہیں فائل فوٹو قصور میں سرچ آپریشن کے دوران 31 مشکوک افغان شہری زیرحراست ہیں

ملک کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا ،، اس دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

راولپنڈی میں سر چ آ پر یشن ڈی ایس پی سول لا ئن فرحان اسلم اور ایس ایچ اومیاں عمران حیات کی نگرانی میں ہوا ۔

 اس دوران کرایہ داری ایکٹ کے تحت چودہ افراد کو گر فتار کیا گیا ، جبکہ اسلحہ لا ئسنس معیادختم ہو نے کے باوجود گن رکھنے پر ایک شخص کو گر فتار کیا گیا ۔

سکھر،خیرپور،شکار پور میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا ،،آپریشن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا  ۔

قصور میں سرچ آپریشن کے دوران 31 مشکوک افغان شہری زیرحراست ہیں ، جبکہ چنیوٹ،،بھوآنہ اورلالیاں کے سرچ آپریشن میں پولیس اور ایلیٹ کی بھاری نفری نے حصہ لیا ،،200سے زائد مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائس سے چیکنگ کی گئی ۔بائیومیٹرک تصدیق نہ ہونے پر 5 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

 

install suchtv android app on google app store