صوبے بھر میں ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال

پنجاب ڈرگ ایکٹ میں ترمیمی ایکٹ مسترد فائل فوٹو پنجاب ڈرگ ایکٹ میں ترمیمی ایکٹ مسترد

پنجاب میں نئے ڈرگ ایکٹ کے خلاف پاکستان ڈرگ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی جا رہی ہے ، بیشتر شہروں میں میڈیکل سٹورز بند ہیں ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، سندھ اور خیبرپختونخوا کی ایسوسی ایشنز نے بھی ہڑتال کی حمایت کر دی۔

پنجاب میں نئے ڈرگ ایکٹ کے خلاف پاکستان ڈرگ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کئی شہروں میں میڈیکل سٹور بند ہیں ، عوام کو پریشانی کا سامنا ہے  ۔

کراچی میں بھی ہول سیل مارکیٹ بند ہے ، لوگوں کو ادویات نہیں مل رہیں ، ہڑتال کے حوالے سے پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کےاختلافات بھی سامنے آئے۔ 

ایک دھڑے کی جانب سے ہڑتال کی جا رہی ہے دوسرے گروپ نے وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر سے مذاکرات کے بعد 17 فروری تک ہڑتال مؤخر کر نے پر آمادگی ظاہر کی ، لیکن سندھ اور خیبرپختونخوا کی ایسوسی ایشنز نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے ۔

پنجاب میں نافذ نئے ڈرگ ایکٹ کے مطابق ناقص دوا بیچنے پر پانچ سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ جبکہ جعلی دوا بیچنے پر پانچ سال قید اور پانچ کروڑ روپے جرمانہ ہوگا ۔

بغیر لائسنس دوا بیچنے پر دس سال قید اور دس کروڑ تک جرمانہ ہوسکتا ہے ۔

install suchtv android app on google app store