مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ دوہزار سترہ میں اسلام آباد کو نئے سکول دیں گے وفاقی دار الحکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں کو بسیں فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مختلف سکولوں کے دورے کرکے طالبات سے ملاقات کی، طالبات نے سکول آنے جانے میں ٹرانسپورٹ کی مشکلات بتائیں وزیر اعظم سے بسوں کی درخواست کی تو اگلے دن ہی منظوری مل گئی۔
انہوں نے کہا کہ2017ء میں اسلام آباد کو نئے سکول دیں گے۔
مجموعی طور پر 200 بسیں تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار دی جائیں گی۔
انھوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت دیہی گرلز اسکولوں کیلئے زیادہ بسیں فراہم کی جائیں گی،بسوں کی فراہمی سے روزانہ 60 ہزار بچوں کو اسکول آمدورفت کی سہو لت ہوگی۔