مریم نواز کے جواب کے بعد تحریک انصاف کی بولتی بند ہوگئی: طلال چوہدری

طلال چوہدری طلال چوہدری

مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالت میں مریم نواز کے جواب کے بعد تحریک انصاف کی بولتی بند ہوگئی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت میں مریم نواز کے جواب کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی بولتی بند ہوگئی کیونکہ تحریک انصاف مریم نواز کو وزیراعظم کے زیر کفالت ثابت نہیں کرسکی اور اب کیس نوازشریف سے ہٹ کرشریف فیملی کے بچوں تک محدود ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ثابت کریں گے کہ مریم نواز بینیفشل اونر نہیں جب کہ آدھا کیس پی ٹی آئی کے اپنے وکلاء نے حل کردیا لہذا آئندہ 2 سے 3 سماعتوں میں کیس حل ہوجائے گا۔

install suchtv android app on google app store