کمیشن بنانے یا نہ بنانے سےمتعلق فیصلہ متوقع: شیخ رشید

 شیخ رشید احمد شیخ رشید احمد

پانامہ ہنگامہ،کمیشن بنانے یا نہ بنانے سےمتعلق فیصلہ متوقع ہے شیخ رشید احمد کہتے ہیں قوم کو ججز پر اعتبار ہے اور عدالت عالیہ کے فیصلے پر سر تسلیم خم کریں گے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناما کیس کی سماعت سے قبل شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانپ کا ڈھسا ہوا لاٹھی سے بھی ڈرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کل کہا تھا اسی جج سے استدعا کریں گے کہ کیس کا فیصلہ جلد سے جلد ہو۔

قوم ججز پر اعتبار کرتے ہیں اور سپریم کورٹ جو فیصلہ دے گی ہمارے سر آنکھوں پر ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایک مہینے میں سارا کیس واضح ہو گیا ہے اورفیصلہ اگر یہی بینچ کرے گا تو بہتر ہو گا۔

install suchtv android app on google app store