پاناما لیکس سے متعلق وزیراعظم نے اسمبلی اور قوم سے غلط بیانی کی: جہانگیرترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بیرون ملک اپنے اثاثوں سے متعلق قومی اسمبلی میں تقریراور قوم سے خطاب میں غلط بیانی کی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اسمبلی میں تقریراورقوم سے بیان میں غلط بیانی کی، دبئی کی اسٹیل مل خسارے میں نہیں تھی، دبئی مل بیچی گئی تووہ خسارے میں تھی جب کہ آج سب باتوں کا صفایا ہوگیا اوردبئی کی مل کی فروخت سے کوئی پیسا نہیں کمایا گیا جب کہ وزیراعظم نے کہا کہ 2005 میں فیکٹری بیچی اورفلیٹ لیے۔

مزید جانئیے: سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت

جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ نعیم بخاری نے وزیراعظم کی طرف سے دی گئی دستاویزات کےتضادات بتائے، بیان حلفی اورفروخت کے معاہدے میں تضاد ہے، وزیراعظم کی جانب سے 3 مختلف کہانیاں سنائی گئیں جب کہ ہم قطری شہزادے کے خط سمیت 3 نکات پربحث کریں گے۔

install suchtv android app on google app store