آرمی چیف سے جنرل جان نکلسن اور رچرڈ اولسن کی ملاقات

آرمی چیف سے جنرل جان نکلسن اور رچرڈ اولسن کی ملاقات فائل فوٹو

امریکہ نے  دہشتگردی  کيخلاف جنگ اورعلاقائي امن و استحکام کيلئے پاک فوج کے اہم کردار کو تسليم کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پرجاري فوجي آپريشنزاورانتظامي اُمور کوعلاقائي سلامتي کيلئے اہم پيشرفت قرارديا ہے۔

آئي ايس پي آر کے مطابق پاکستان اورافغانستان کيلئے امريکي نمائندہ خصوصي رچرڈ اولسن اورافغانستان ميں نیٹو مشن چيف جنرل جان نکلسن نے وفد کے ہمراہ جنرل ہيڈکوارٹرز کا دورہ کيا۔

امريکي حکام نے آرمي چيف جنرل راحيل شريف سے اہم ملاقات ميں  دہشتگردی کيخلاف جنگ، علاقائي سلامتي، پاک۔افغان سرحدي انتظام اورديگر اُمور پر تفصيلي تبادلہ خيال کيا گيا، امريکي حکام نے دہشتگردي کيخلاف جنگ ميں پاک فوج کي خدمات کو سراہا اور کہا کہ علاقائي امن و استحکام کيلئے پاکستان کا کردارانتہائي اہم ہے۔

install suchtv android app on google app store