کبھی انتہاپسندی کی حمایت نہیں کی،طالبان دہشتگرد ہیں : عمران خان

عمران خان عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کبھی بھی انتہاپسندی اور دہشتگردی کی حمایت نہیں کی۔ طالبان سے تعلق کی خبریں مضحکہ خیز ہیں۔

کپتان نے سابق صدر آصف زرداری کے الزام کو بھی رد کرتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم حقانیہ کو امداد دینے کامقصد اسے قومی دھارے میں لاناتھا۔

عرب میڈیا کو انٹرویو میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے سفاک دہشت گرد ہیں۔ عمران خان نے طالبان سے تعلق کی خبروں کو

مضحکہ خیز قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ طالبان سے متعلق گزشتہ دس برس کے بیانات ریکارڈ پر ہیں۔

عمران خان کا سابق صدر زرداری کی جانب سے دارالعلوم حقانیہ کو دی گئی امداد سے متعلق الزام کے متعلق کہنا تھا کہ امداد کا مقصد حقانیہ جیسی درسگاہ کو مرکزی دھارے میں لانا ہے، اگر یہمدرسہ جہاد کی یونیورسٹی تھا تو پیپلزپارٹی کی حکومت نے اس مدرسے کو بند کیوں نہیں کیا۔

آصف زرداری کے بیان کا مقصد خود کو لبرل ظاہر کر کے مغرب کی ہمدردیاں سمیٹناہے۔

install suchtv android app on google app store