وزیراعظم کا امجد صابری کے قتل کا نوٹس، قائم علی شاہ سے رپورٹ طلب

وزیراعظم نواز شریف فائل فوٹو وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے امجد صابری کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے معروف قوال امجد صابری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعظم کی مجرموں کو جلد کیفر کردارتک پہنچانے کی بھی ہدایت۔

وزیراعظم کی امجد صابری کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا امجد صابری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سابق صدر آصف زرداری، چودھری نثار، عمران خان سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے مذمت کی۔

install suchtv android app on google app store