آزاد کشمیراورگلگت بلتستان میں جلد تھری جی اور فورجی سروس فراہم کی جائےگی:برجیس

 وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر

وفاقی وزیر نےانوشہ رحمان سےملاقات میں آزادجموں وکشمیراورگلگت بلتستان میں مستقبل میں جدید موبائل فون ٹیکنالوجی کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امورکشمیر اور گلگت بلتستان کے وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزادجموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں جلد تھری جی اور فور جی موبائل فون سروس فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی وزیر مملکت انوشہ رحمن سے ملاقات کے بعد کہی۔انہوں نے آزادجموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں مستقبل میں جدید موبائل فون ٹیکنالوجی کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انوشہ رحمن نے کہا کہ حکومت ان علاقوں کے رہائشیوں کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے ذریعے ان کے جی ایس ایم نیٹ ورک کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی وزارت وزیراعظم نواز شریف کا وعدہ پورا کرنے کیلئے تھری جی اور فور جی سپیکٹرم کی نیلامی میں امور کشمیر اور گلگت بلتستان کی وزارت سے مکمل تعاون کرے گی۔

install suchtv android app on google app store