این اے 122 سے ووٹوں کی منتقلی پر نادرا سے تفصیلات طلب، ایازصادق کو نوٹس

الیکشن کمیشن آف پاکستان فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے ووٹوں کی منتقلی کے معاملے پر ایاز سادق، صوبائی الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نو ٹس جاری کرتے ہوئے ان سے تحریری وضاحت طلب کرلی ہے۔

چیف الیکشن کمشنرسرداررضا خان کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کے وکیل نے حلقے میں بڑی تعداد میں ووٹوں کی منتقلی کے حوالے سے شواہد پیش کئے،جس پر الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن نے چیرمین نادرا سےووٹوں سےمتعلق تفصیلات طلب کرلیں۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن کمشنر پنجاب، ضلعی الیکشن کمشنر اور ایاز صادق کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے تحریری وضاحت طلب کرلی ، درخواست کی مزید سماعت 18 دسمبر کو ہوگی۔

سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کا کہنا تھا کہ انہیں ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق این اے 122 میں 26 ہزار افراد ووٹر لسٹ میں شامل ہوئے تو پھر 4 ہزار ووٹ کم کس طرح ہوئے۔ حکومت کو بے ایمان آدمی کو اسپیکر بنانے کی عادت ہے، ایاز صادق نے 2013 میں بھی بے ایمانی کی جس پر انہیں ڈی سیٹ ہونا پڑا تھا، اس دفعہ بھی سردار ایاز صاحب کو نشست چھوڑنا پڑے گی۔

install suchtv android app on google app store