8 اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزلے کو 10 برس بیت گئے

8 اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزلے کو 10 برس بیت گئے اے پی فوٹو

پاکستان کے شمالی علاقوں اور آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005ء کو آنے والے ہولناک زلزلے کو  10 برس بیت گئے۔ اس بدقسمت دن  ستر ہزارسے زائد  افراد لقمہء اجل بنے۔ لاکھوں افراد زخمی ہوئے اورلاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہو گئے۔

یادِ ماضی عذاب ہے یارب۔۔۔۔

تب سے ہر سال آٹھ اکتوبر کا دن حکومتی سطح پر قدرتی آفات سے آگاہی کا دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔8 اکتوبر 2005 کی صبح اچانک مظفر آباد، باغ، وادی نیلم، چکوٹھی سمیت خیبر پختون خواہ کے علاقوں مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت کئی علاقوں میں ایک ایسا زلزلہ آیا کہ گویا قیامت ہی ٹوٹ پڑی۔ خوفناک گڑگڑاہٹ کے ساتھ آنے والے زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی۔

خوفناک زلزلے کی وجہ سے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کے ایف ٹین مرکزمیں واقع مارگلہ ٹاوربھی منہدم ہوگیا تھا۔ جس سے خواتین اور بچوں سمیت مجموعی طور پر73افراد جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر اور صوبہ سرحد کی 15 تحصیلیں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں۔

ایک ہی جھٹکے میں لاکھوں مکانات زمین بوس ہو گئے۔ ستر ہزار سے زیادہ افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ سوا لاکھ سے زیادہ زخمی ہو گئے جبکہ 30 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے۔سب سے زیادہ تباہی مظفر آباد میں ہوئی جہاں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

آزاد کشمیر میں 2005 کے زلزلے میں تباہ ہونے والے اٹھائیس سو تعلیمی اداروں میں سے ڈیڑھ ہزار سے زائد سکولوں کی تعمیر 10سال گزر جانے کے باجود آج تک مکمل نہیں ہو سکیں۔

install suchtv android app on google app store