امریکہ نے پاکستان کو ڈرون طیارے سکین ایگل دینے کی منظوری دیدی

ڈرون طیارے سکین ایگل اے ایف پی فائل فوٹو ڈرون طیارے سکین ایگل

امریکہ نے پاکستان کو ڈرون طیارے سکین ایگل دینے کی منظوری دیدی ، پاکستان کو یہ طیارے فارن ملٹری سیلز پروگرام کے تحت دئیے جائیں گے ، بیس گھنٹے فضا میں پرواز کر نے والا طیارہ دو الگ کیمروں اور مواصلاتی نظام سے لیس ہوتا ہے۔

امریکی وزارت دفاع نے اس ڈرون کی پاکستان کو فروخت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ "سکین ڈرون" کا ہارڈ وئیر اور ٹیکنیکل ڈیٹا اگلے برس اگست تک پاکستان کے سپرد کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوے فیصد ڈرون امریکہ میں تیار ہوگا جبکہ دس فیصد تیاری پاکستان میں ہوگی ، سکین ایگل ڈرون کی کل لمبائی ساڑھے چار فٹ ہے ، پیڈسٹل سے فضا میں داغا جانے ولا سکین ایگل مسلسل بیس گھنٹے پرواز کر سکتا ہے۔

طیارہ دو الگ کیمروں اور مواصلاتی نظام سے لیس ہوتا ہے ، سکین ایگل ڈرون 92 میل کے دائرہ میں اپنے سٹیشن کے ساتھ رابطہ میں رہ کر مؤثر طریقہ سے جاسوسی اور نگرانی کا کام انجام دیتا ہے۔

"سکین ایگل‘‘ 2 امریکی اداروں بوئنگ اور انسیٹیو نے تیار کیے ہیں ، پاکستان کو پانچ طیارے ایک کروڑ 52 لاکھ ڈالر میں ملیں گے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں پہلے ہی ملکی ساختہ ڈرون براق ، ابابیل اور اطالوی ساختہ فالکو موجود ہے۔

پاکستان دنیا کے ان پانچ ممالک میں شامل ہے جو مسلح ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store