آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 16 فیصد ٹوکن ٹیکس عائد کئے جانے کے خلاف ہڑتال دوسرے روز سے جاری تھی لیکن آج حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز کے دونوں دھڑوں میں بات چیت ہو گئی ہے اور دونوں دھڑوں نے ہڑتال ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیاہے ۔

آئل ٹینکر ز ایسو سی ایشن کا کہناہے پنجاب حکومت نے سروز پر سیل ٹیکس دسمبر 2015 تک ملتوی کر دیا اور کمیٹی قائم کی جارہی ہے جوکہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور صوبائی حکومت کے درمیان مشاورت کے بعد حکومت کو آگاہ کرے گی۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی وجہ سے ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول پمپ بند ہو گئے ہیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت متعدد شہروں میں اکثر پٹرول پمپ بند ہو چکے ہیں جبکہ جہاں پٹرول پمپ کھلے ہیں وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں اکثر پٹرول پمپوں پر صارفین اور پٹرول پمپ انتظامیہ کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے بعد کم از کم 8 سے 10 گھنٹوں میں پٹرول کی تقسیم کا کام روٹین میں آئے گا اور پٹرول پمپس کو پٹرول فراہم کر دیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store