نجی فضائی کمپنی کی ملتان سے دنیا کے 145 مقامات کے لئے سروس کا آغاز

مشرق وسطی کی نجی فضائی کمپنی نے ملتان سے دنیا کے 145 مقامات کے لئے سروس کا آغاز کر دیا۔

ملتان کے مقامی ہوٹل میں نجی فضائی کمپنی کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی، جس میں کپمنی کے کنٹری وائیڈ پریذیڈنٹ خالد بردان، ملتان چیمبر آف کامرس کے صدر میاں اقبال حسن اور سینئر نائب صدر میاں عالمگیر نے کیک کاٹ کر باقا عدہ سروس کا آغاز کیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، خالد مردان کا کہنا تھا کہ فضائی سروس کے آغاز سے مردان دنیا کے متعدد ممالک کے 145 مقامات سے مل جائےگا جس سے جنوبی پنجاب کے کروڑوں لوگوں کو فائدہ ہو گا۔

مقامی ایشیا کی ایکسپورٹ سے علاقے میں معاشی و صنعتی ترقی ہو گی۔

واضح رہے کہ ملتان ملک کا چھٹا شہر ہے جہاں سے نجی فضائی کمپنی نے سروس کا آغاز کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store