بیلاروس کے صدر منگل سے پاکستان کا دورہ کرینگے

بیلاروس کے صدر الیگزنڈر لوکاشنکو فائل فوٹو بیلاروس کے صدر الیگزنڈر لوکاشنکو

بیلاروس کے صدر الیگزنڈر لوکاشنکو صدر ممنون حسین کی دعوت پر منگل کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ صدر لوکاشنکو کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بیلا روس کے کسی بھی صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ بیلا روس کے صدر ایک اعلی سطح کے وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ صدر کی قیادت میں آنے والے وفد سے پہلے پیر کو منعقد ہونے والے پاکستان بیلا روس تجارت اور سرمایہ کاری فورم میں شرکت کیلئے ایک اہم تجارتی وفد پاکستان آئے گا۔

صدر ممنون حسین بیلاروس کے صدر کے اعزاز میں ایک ضیافت دیںگے بیلاروس کے صدر وزیراعظم سے بھی باضابطہ مذاکرات کریںگے جو معزز مہمان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔ کئی اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پردستخط ہونے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں بیلا روس نے گزشتہ سال نومبر میں اسلام آباد میں ریذیڈنٹ مشن قائم کیا۔ صدر لوکاشنکو کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

install suchtv android app on google app store