پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے: دفترخارجہ

تسنیم اسلم فائل فوٹو تسنیم اسلم

پاکستان نے خطے میں امن کے قیام اور اقتصادی ترقی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور جتنی قربانیاں دہشت گردی ے خلاف پاکستان نے دی ہیں اتنی کسی اور ملک نے نہیں دئیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خاجہ کا کہنا تھا پاکستان نے سارک کانفرنس میں مثبت کردار ادا کیا ہے وزیراعظم کی 6 سربراہان مملکت سے ملاقات ہوئی ہے۔

سارک معاہدوں کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی سارک معاہدے کو بلاک نہیں کررہا ہے بلکے متعلقہ مرحلوں سے گزرنے کے بعد ہی کوئی معاہدہ حتمی شکل اختیار کرتا ہے۔ اور تمام معاہدے سارک چارٹر کے بعد ہی طئے پاتے ہیں۔

ڈرون حملوں کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کو پاکستان نےھمیشہ ملکی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف قرار دیا ہے۔ ایک سوال کے جوب میں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کوئی تناؤ نہیں، بھارتی الزام بے بنیاد ہے۔ تسنیم اسلم کا کہنا تھاکہ حسینہ واجد کی وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات مثبت رہی ہے۔ پاکستان ہمسائیہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

install suchtv android app on google app store