وزیراعظم نواز شریف نے بجلی کے زائد بلوں سے متعلق آڈٹ رپورٹ مسترد کردی

وزیراعظم نواز شریف وزیراعظم نواز شریف نے بجلی کے زائد بلوں سے متعلق آڈٹ رپورٹ مسترد کردی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے بجلی کے زائد بلوں سے متعلق آڈٹ رپورٹ مسترد کردی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی کے زائد بلوں سے متعلق آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی، تاہم وزیراعظم نے رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ وزیراعظم نے ایک ہفتے کے اندر دوبارہ رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعظم نے بجلی کے زائد بل بھیجے جانے میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لینے کی بھی ہدایات جاری کیں ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے صارفین کو معاوضہ ادا کرنے اور ان کی شکایات کو جلد سے جلد دور کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیر پلاننگ احسن اقبال اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کے بارے میں وزیراعظم کو بریفنگ دی اور وزیراعظم کے سوالات کے جوابات دیئے۔

install suchtv android app on google app store