وزیر داخلہ کو وی آئی پی پروٹوکول نہ ملنے پر 3 اہلکار معطل ہوگئے

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو وی آئی پی پروٹوکول نہ ملنے پر اسلام آباد پولیس کے 3 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو مارگلہ کے علاقے نواز چوک پولیس ناکے پر وزیر داخلہ کے سکواڈ کو گزرنے کے لئے لائن میں لگنا پڑا، ناکے پر وزیر داخلہ کی گاڑی کی رفتار کم ہونے کے باعث چودھری نثار کے حکم پر ناکے پر ڈیوٹی کرنے والے تین اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے اہلکاروں کو ناکے پر ڈیوٹی میں غفلت پر معطل کیا گیا۔ اہلکار گاڑیوں کو چیک کرنے کی بجائے سائیڈ پر کھڑے گپیں لگا رہے تھے۔

install suchtv android app on google app store