اسپیکرقومی اسمبلی نے وزیراعظم کی اہلیت کے متعلق ریفرنس مسترد کردیا

اسپیکرقومی اسمبلی نے وزیراعظم کی اہلیت کے متعلق ریفرنس مسترد کردیا فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کر دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے رولنگ میں کہا کہ  آرٹیکل 63(2) کے تحت وزیر اعظم کی اہلیت پر کوئی سوال نہیں اٹھتا۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے وزیراعظم کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا گیا تھا، اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس 25 ستمبر کو بھیجا گیا تھا۔ ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ آٓرٹیکل 63 کے تحت وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اگر ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس آئے تو اسے مسترد کرنیکا اختیار ہے۔

واضح رہے کہ درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم نے افواج پاکستان کی تضحیک کی تھی، جس پر اسپیکر نے ریفرنس پر رولنگ دیتے ہوئے  وزیراعظم کیخلاف ریفرنس مسترد کر دیا۔ رولنگ کے مطابق آرٹیکل 66 کی زیلی شق 1 کے تحت وزیر اعظم کو اس کیس میں استثنیٰ حاصل ہے

آرٹیکل 63 کے تحت اگر سپیکر قومی اسمبلی ریفرنس پر فیصلہ نہ کر سکیں تو معاملہ الیکشن کمیشن کو سننا پڑتا ہے۔

install suchtv android app on google app store