لندن میں وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ جاری, ’گو نواز گو‘ کے نعرے

پاکستان تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک اور آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

اس مظاہر ے میں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے، جنہوں نے ہاتھوں میں ڈسپلے کارڈز اٹھا رہے ہیں، جن پر وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کے مطالبات تحریرکئے گئے ہیں۔

مظاہرین کی جانب سے اس موقع پر پاکستان میں مقبول نعرہ ’گو نواز گو‘ بھی سننے میں آ رہا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت وزیر اعظم نواز شریف اپنی لندن رہائش گاہ میں موجود ہی نہیں، وہ اپنا طبی معائنہ کروانے ہسپتال تشریف لے جا چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store