وزیراعظم نواز شریف ’عقبی دروازے‘ سے لندن رہائش گاہ میں پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے لئے امریکہ روانہ ہونے والے وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے ہیں جہاں مختصر قیام کے بعد وہ اپنا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم لندن میں اپنی رہائش گاہ پہنچے تو دنیا بھر کی میڈیا تنظیموں کے نمائندے ان کے گھر کے باہر موجود تھے تاہم وہ میڈیا سے کوئی بھی بات کئے بغیر گھر کے عقبی دروازے سے اپنی رہائش گاہ میں داخل ہو گئے۔

دوسری جانب آج شام لندن میں وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کا بھی اعلان کیا جا چکا ہے، یہ احتجاج تحریک انصاف، عوامی تحریک اور آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store