وزیراعظم کو کویتی ہم منصب کا فون، پاکستان کیساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار

وزیراعظم شہبازشریف اور کویتی وزیراعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح فائل فوٹو وزیراعظم شہبازشریف اور کویتی وزیراعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح

وزیراعظم شہباز شریف کو کویت کے ہم منصب شیخ محمد صباح السالم الصباح نے فون کرکے عید کی مبارکباد دی اور کویتی وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو کویت کے وزیراعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح نے ٹیلی فون کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان عید الفطر کی مبارکباد کا تبالہ ہوا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کویتی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام کا ذکر کرتے ہوئے کویتی وزیراعظم کو شکریہ کا پیغام دیا۔

شہبازشریف نے پاک کویت دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کو باہمی طورپرمفید شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے عوام کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی، دونوں نے امت مسلمہ کے مابین بھائی چارے اور فلسطینی بہن بھائیوں پر جاری اسرائیلی ظلم و جبر کے خاتمے کی دعا بھی کی۔

کویت کے وزیرِاعظم نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store