وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف نے قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے جس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے شہباز شریف کو وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بیان کے مطابق ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔

install suchtv android app on google app store