اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے بارے میں سوچتی تو پتا نہیں کیا کیا کر دیتے، میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں، سیاستدانوں کو ایک دوسرے کی عزت کرنا ہوگی، اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدر منتخب ہونے کے بعد آصف زرداری خود گورنرز منتخب کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین، قانون، فیکٹ کی بات کرتی ہے، ذوالفقار علی بھٹو کا جوڈیشل ٹرائل نہیں عدالتی قتل ہوا تھا۔ امید ہے بھٹو کو انصاف ملے گا، ایسی مثال قائم ہو کہ مستقبل میں ایسا نہ ہو۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے ووٹ مانگنے والوں کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا، سنی اتحاد کونسل نے میرا ووٹ مانگا ہی نہیں، اب یہ کسی اور کے حکومت بننے پر کیسے اعتراض کر رہے ہیں، سنی اتحاد نے مجھے شہباز شریف کو ووٹ نہ دینےکی درخواست تک نہ کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ انہوں نے حکومت بنانے کی کوشش ہی نہیں کی، یہ اکیلے حکومت بنانےکی پوزیشن میں نہیں تھے۔ سنی اتحاد کونسل نے مریم نواز، مراد علی شاہ کو وزارئے اعلی بنوا دیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ نہ اپنی کوئی غلط تسلیم کرتے ہیں، اور ان کا مؤقف یہ ہے کہ اگر کل ان کو موقع ملا تو وہ کوئی انداز میں اپنے آپ کو چلائیں گے، وہ آج بھی نہ آئین کو مانتے ہیں، نہ جمہوریت میں مانتے ہیں، نہ اس نظام کو مانتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store