محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

بارش فائل فوٹو بارش

محکمہ موسمیات نے کل سے مختلف علاقوں میں بارش کی نوید سنادی، جمعہ کو بلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق طویل خشک موسم کے بعد محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی، کل سے بارش برسانے والے بادل خیبرپختونخوا گلگت بلتستان اور کشمیرسمیت بالائی علاقوں میں داخل ہوں گے اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ کوبلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب ملک بھرمیں سردی کی شدت برقرار ہے، سب سے زیادہ سردی اسکردومیں ہے، جہاں کا درجہ حرارت منفی گیارہ ریکارڈ کیا گیا۔

گلگت، استور میں منفی سات، قلات میں منفی چھ ، دیر اور کوئٹہ منفی تین ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسلام آباد اور پشاور دو، لاہورمیں پانچ جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت گیارہ ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store