پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا ؟ ماہرین فلکیات نے بتا دیا

ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں یکم رمضان المبارک 11 مارچ کو ہوگا فائل فوٹو ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں یکم رمضان المبارک 11 مارچ کو ہوگا

دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح پاکستانی بھی جلد ہی رمضان کے مقدس ماہ کے لیے تیاریاں شروع کر دیں گے کیونکہ متوقع آغاز کی تاریخ 2 ماہ سے بھی کم رہ گئی ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں یکم رمضان المبارک 11 مارچ کو ہوگا تاہم حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔

دنیا بھر کے مسلمان مارچ میں رمضان کا استقبال کریں گے، یوں رواں سال رمضان المبارک 26 سال کے بعد سردیوں میں آرہا ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 2024 سے رمضان سردیوں میں آتا رہے گا تاہم ابتدائی 2 سال تک رمضان کا آخری حصہ موسم بہار میں ہوگا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اور پھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔

install suchtv android app on google app store