پاکستان میں کسی غیر آئینی تبدیلی کی حمایت نہیں کریں گے: امریکا

us on current pakistani situation us on current pakistani situation

امریکا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں کسی غیر آئینی تبدیلی کی حمایت نہیں کرے گا۔ منتخب وزیر اعظم سے غیر آئینی طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نوازشریف پانچ سال کے لیے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا۔ امریکا پاکستان کے ساتھ جمہوریت کے لیے کام کر رہا ہے۔

محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا دیکھ رہا ہے پاکستان میں کیا ہو رہا ہے، فریقین کو تشدد سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان کی صورت حال کو تشویش ناک قرار نہیں دیا جاسکتا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سیاسی ڈائیلاگ کے لیے کافی گنجائش موجود ہے، اسے پُرامن رہنا چاہیے۔ امریکا پاکستان میں آئینی اور انتخابی عمل کی حمایت کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store