تحریک انصاف، حکومت کے درمیان مذاکرات کا باضابطہ آغاز ہوگیا

pti govt talk pti govt talk

تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا باضابطہ آغاز ہوگیا، مطالبات کے قابلِ عمل ہونے سے متعلق دونوں جماعتوں کی کمیٹیاں آج دوبارہ مِل رہی ہیں، تحریک انصاف کے 6 نکاتی مطالبات کا اولین نکتہ وزیراعظم کا استعفیٰ ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں جاوید ہاشمی، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر اور عارف علوی شامل ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی 6 رکنی کمیٹی میں گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیر اطلاعات پرویز رشید، وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ، زاہد حامد اور احسن اقبال شامل ہیں۔

مذاکرات کے پہلے دور میں تحریک انصاف نے 6 مطالبات پیش کئے ہیں،جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حکومتی کمیٹی تحریک انصاف کی کمیٹی سے آج دوبارہ ملاقات کرے گی۔ ان مطالبات میں پہلا مطالبہ وزیراعظم کا استعفیٰ ہے، تحریک انصاف کے دیگر مطالبات میں انتخابی اصلاحات، دوبارہ انتخابات، الیکشن کے ارکان کے استعفے، غیر جانبدار نگراں حکومت کا قیام اور عام انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کا احتساب بھی شامل ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک جمہوری جماعت ہے اسے کسی اشارے یا ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں۔ ادھر گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہوگیا ہے، کوئی بھی فیصلہ ملکی اور عوام مفاد کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی قیادت معاملات کا ایسا حل چاہتے ہیں جو سب کیلئے قابلِ قبول ہو۔

install suchtv android app on google app store