ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، اربوں کے فراڈ میں ملوث ملزمان گرفتار

ایف آئی اے فائل فوٹو ایف آئی اے

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اسلام آباد زون نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے اربوں کے فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیے۔

ترجمان ایف آئی کے مطابق ملزم غلام سرور نے سی ڈی اے کے افسران کی ملی بھگت سے ایک ارب روپے کا فراڈ کیا۔ ملزم نے H-16 اور I-17 کے متاثرین کے اربوں روپے خوردبرد کئے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم سادہ لوح سی ڈی اے متاثرین کی رقوم سی ڈی اے کے افسران کی مدد سے ہڑپ کرتا رہا۔ ملزم غلام سرور گوندل کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے شواہد حاصل کر لیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو بلیو ایریا اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزمان کے فراڈ سے متعلق مزید انکشافات متوقع ہے۔

install suchtv android app on google app store