لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو چیئرمین نادرا مقرر کردیا گیا

 نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی فائل فوٹو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) مقرر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر جی ایچ کیو میں آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی تعینات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا پینل پہلے ہی نگران وزیراعظم کو بھجوایا جاچکا تھا۔

install suchtv android app on google app store