پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

ڈاکٹر یاسمین راشد فائل فوٹو ڈاکٹر یاسمین راشد

انسداد دہشتگردی عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ڈاکٹر یاسمین راشد کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے یاسمین راشد کے خلاف 9 مئی کو شیر پاؤ پل پر اداروں کے خلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے انہیں عدالت میں پیش کیا۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے یاسمین راشد کے علاج کیلئے درخواست منظور کر لی اور عدالت نے جیل حکام کو یاسمین راشد کے سروسز اسپتال سے کینسر ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کینسر کے علاج کیلئے درخواست انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر کی تھی جس میں انہوں نے سروسز اسپتال سے کینسر کے ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی تھی۔

عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ جیل حکام یاسمین راشد کو اسپتال میں کینسر ٹیسٹ کیلئے لے کر جائیں۔

 

install suchtv android app on google app store